ریلوے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے چار ہفتوں کی مہلت

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف کی ملاقات کااعلامیہ جاری ملاقات نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق مشاورتی عمل کاحصہ تھی،اعلامیہ ڈی جی آئی ایس آئی کےتقررکےلیےوزارت دفاع کی جانب سےنام بھیجےگئے،اعلامیہ وزیراعظم عمران خان نےتمام نامزد افرادکاانٹرویوکیا،اعلامیہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کےدرمیان حتمی مشاورت ہوئی،اعلامیہ مشاورت کےبعدلیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کےنام کی منظوری دی گئی،اعلامیہ نئےڈی جی آئی ایس آئی20نومبر2021سےعہدےکاچارج سنبھالیں گے،اعلامیہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریلوے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے چار ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریلوے خسارہ سے متعلق کیس کی سماعت کی اور وزارت منصوبہ بندی کو ریلوے کی رپورٹ پرجواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے کہا، کراچی سرکولر ریلوے کی تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں، دریائے سندھ پر کوئی ایسا پُل نہیں جس پر قوم فخر کر سکے۔ ایم ایل ون کیلئے اچھےپل  بنائے جائیں، دریائے سندھ ملک کی اکانومی چلاتا ہے اسکو عزت دیں۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کراچی سرکولر ریلوے سے متعلق تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ کراچی کی ضلعی حکومت سرکولر ریلوے روٹ میں پلوں اور انڈر پاس پر سروے کرائے۔

عدالت نے کہا کہ سکھر میں ایوب پل اچھا ہے، اس کے بعد کوئی نیا نہیں بنا۔ کوٹڑی میں جو نئے پل بنائے گئے وہ خراب ہو چکے ہیں۔ وہاں انگریز کے دور کے بنائے ہوئے پل اب بھی بہتر حالات میں ہیں۔ آپ لوگ اس دریا کی عزت کریں جو پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے۔

گزشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا تھا کہ ریلوےکی بہتری کے لیے حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان میں ریلوے کواس اندازمیں نہیں چلایا جارہا ہے جیسے چلانا چاہیے۔ آئے روز ریلوے حادثات کی وجہ سے لوگوں کی جان ومال کا نقصان ہورہا ہے۔ پاکستان ریلوےکی بہتری کی کوئی صورت نظرنہیں آرہی ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ انفراسٹرکچرسمیت بظاہرریلوے ملازمین ریلوے کا نظام چلانے کیلئے موزوں نظرنہیں آرہے ہیں۔ ریلوے کے محکمے میں اصلاح کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں