پاکستان علاقائی سلامتی اور تحفظ کیلئے سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اقوام متحدہ، بھارت کے جاسوسی آپریشن کی تحقیقات کرے: پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان ددفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہر مشکل میں آزمودہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گےجب کہ آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کی وجہ سے بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل اوسی پر اشتعال انگیزی: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی  

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے گا نہ ہی کوئی ایسا معاملہ زیرغور ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط اقتصادی، دفاعی، تذویراتی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کا کشمیر رابطہ گروب میں اہم ترین کردار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر محاسبہ کرے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید منصوبہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز مسلسل بربریت سے معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں جدوجہد آزادی کو مزید مستحکم کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ کی کشمیری قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت گستاخانہ جسارت، اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین گئے اور وہاں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے دوران کورونا علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی  نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی: بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو سے افغان امن عمل اور انٹر افغان مذاکرات پر گفتگو کی۔


متعلقہ خبریں