فواد چودھری کی سعودی سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال


اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں منصوبوں سے متعلق سعودی سفیر کو آگاہ کیا۔ فواد چودھری نے سعودی کمپنیز کا زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق سعودی سفیر نے فواد چودھری کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اصلاحات لانے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ سعودی سفیر کی پاکستان کے ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹٓاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں