ہر 10واں پاکستانی کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز بنانے میں کامیاب


اسلام آباد: ماسک کے استعمال اور متواتر ہاتھ دھونے کے سبب ملک میں 11 فیصد لوگوں میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈییز پیدا ہوئے۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے رواں برس جولائی میں شروع کی گئی نیشنل سرویلنس سٹڈی کے نتائج کے مطابق مُلک میں ہر دسواں پاکستانی کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز کی صلاحیت قائم کرنے میں کامیاب ہوا۔

وزارت صحت کے مطابق سٹڈی کا انعقاد عالمی ادارہ صحت اور اے کے کیو کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔ سٹڈی میں عوام میں کورونا وائرس کے خلاف قائم اینٹی باڈی کی شرح کو جانچا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اینٹی باڈیز کی شرح نوجوانوں میں زیادہ  جبکہ بچوں اور بوڑھوں میں کم رہی رہی۔ کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر میں بوڑھے افراد ہائی رسک پر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ25 لاکھ سے زائد افراد متاثر

نتائج کے مطابق ہاتھوں کو دھونا اور ماسک کا استعمال جولائی میں 60 سے 70 فیصد تک رہا۔ قوت مدافعت کی کم شرح والے ایریاز کورونا کے حوالے سے ہائی رسک پر موجود ہیں۔

دریں اثنا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے513 نئے کیسز اور8 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6209 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا ایکٹوکیسز کی تعداد 11ہزار945ہے اور اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 804 افراد کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 23 ہزار 670 ٹیسٹ ہوئے اور ملک بھر میں کورونا کے 23 لاکھ 63 ہزار 752 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 1لاکھ 27ہزار60 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب 95 ہزار800،خیبرپختونخوا 35ہزار 468، اسلام آباد 15ہزار425، بلوچستان12ہزار403، آزادکشمیر2ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار 583ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے 2343 اور ‏پنجاب میں2186اموات ہوئی ہیں۔ خیبرپختونخوا ایک ہزار242، اسلام آباد 175، بلوچستان139، ‏گلگت بلتستان63 اور آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہے۔

ملک بھرکےاسپتالوں میں130 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔


متعلقہ خبریں