مشترکہ اجلاس ایمرجنسی میں بلانے کی کیا وجہ ہے؟ راجہ پرویز اشرف

Pervez Ashraf

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ موجودہ حکومت سے جلد جان چھڑائی جائے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات تک ہمیں پتہ ہی نہیں تھا صدرمملکت آج خطاب کریں گے۔

پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر واک آؤٹ کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ مشترکہ اجلاس ایمرجنسی میں بلانے کی کیا وجہ ہے؟

پی پی رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ صدر مملکت کی تقریرمیں سب اچھا بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے کئی ارکان کو نہیں بتایا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت بتائے 50 لاکھ  گھروں کے وعدے کا کیا ہوا؟ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے پارٹی کارکن کی طرح تقریر کی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تاریخ میں پہلی بار حکومت اور بیوروکریسی آمنے سامنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس میں صرف دھوکے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

ن لیگ بھرپور اپوزیشن کریگی، نواز شریف کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ
حکومت سے جلد جان چھڑائی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال میں صرف ملک میں تباہی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاق کے علاوہ ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ملک کو تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا،۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن عاشور کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی پر ماتم کے سوا کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

دو سال میں حکومت بڑی ناکامیوں سے دورچار ہوئی، ترجمان ن لیگ

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت عہدے کا آئینی جواز کھو بیٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں