پیپلزپارٹی سندھ میں آگ اور خون کا کھیل شروع کررہی ہے، مصطفیٰ کمال


کراچی: سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں آگ اور خون کا کھیل شروع کررہی ہے۔

کراچی میں پری کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی خود سندھ کو تقسیم کرنے جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی خود سندھ کو تقسیم کرنے جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی بتائے کیا کراچی سندھ کا دل نہیں۔ پیپلزپارٹی کرپشن کو چھپانے کیلئے سندھ کارڈ استعمال کررہی ہے۔

،سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی ایک میٹروپولٹن سٹی ہے۔ کراچی کے حالات خراب کرنے میں کون ملوث ہے سب کو پتہ ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اپنےنمائندے کراچی میں رکھے ہیں۔ بانی ایم کیوایم نے بھارت کے کہنے پر کراچی کےحالات خراب کیے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے سندھ کے لوگوں کو ایک جگہ جمع کیا۔ لیاری سے حیدرآباد اور سکھر تک سب لوگ ہمارے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کابینہ نے صوبائی وزیر بلدیات کو ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئی

ہم نیوز کے مطابق سندھ کابینہ نے نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزیربلدیات ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کے مجاز ہوں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر ورکس نثار کھوڑو اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شامل ہیں۔

سندھ کابینہ میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت تشکیل دی جانے والی کمیٹی دیگر پارٹیوں سے بھی مشاورت کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ کابینہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ تشکیل دی جانے والی کمیٹی آئندہ ایک ماہ میں اپنی سفارشات دے گی۔


متعلقہ خبریں