روزانہ دو سو مال بردار ٹرک افغانستان بھیجے جائیں گے، ارباب شہزاد


پشاور: وزیراعطم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد نے کہا ہے کہ افغان مال بردار گاڑیوں کے لیے کرک اور متنی میں کسٹم کے دو اڈے تعمیر کر رہے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پاک افغان تجارت کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن آنے سے تجارت بڑھے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر دو سو مال بردار ٹرک افغانستان بھیجے جائیں گے۔

افغان امن عمل: فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں، شاہ محمود

انہوں نے کہا کہ کچھ سال قبل افغانستان کے ساتھ تجارت تین بلین روپے تک پہنچ چکی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مال بردار گاڑیوں کے محصولات صرف سرکاری اہلکار وصول کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران مال بردارکنٹینرزکراچی میں کھڑے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چمن بارڈرکی بندش کے باعث سارا بوجھ طورخم بارڈر پرپڑا۔

پاکستان کا بھارت افغانستان تجارتی راستہ بند کرنے پر غور

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد نے کہا کہ اب بھی تین ہزار مال بردار گاڑیاں طورخم بارڈر پر کھڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں