سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

سونے قیمت

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار 500 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی کمی

ہم نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔

صرافہ بازار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس وقت دس گرام سونے کی قیمت میں بھی دو ہزار 144 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دس گرام سونا مارکیٹ میں ایک لاکھ دو ہزار 881 روپے میں دستیاب ہے۔

فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ ریکارڈ کی جار ہی ہے۔


متعلقہ خبریں