پاکستان: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کیا ہے۔

اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں قائم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ یکم محرم الحرام 21 اگست بروز جمعہ ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق ملک میں یوم عاشور 30 اگست بروز اتوارکو ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں منعقد ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کی۔

فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی میں تنازعہ ختم ہونا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں