سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا، عاصم باجوہ


اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغازجلد ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اقتصادی زونز کیلئے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹیک اورٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے سی پیک کے تحت نوجوان کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو 3 ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، انٹرن شپ پروگرام میں تمام پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں