پی پی سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکی، اعلان کرنا باقی ہے۔ خالد مقبول


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کو بہت پہلے تقسیم کرچکی ہے۔

کراچی میں ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئی

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ سندھ کی دھرتی نہیں بلکہ متروکہ سندھ کی دھرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے ہم اپنے حصے کی قربانی دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس وقت تاریخ کے سب سے مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بنگال کی تقسیم کے بدلے پاکستان پیپلزپارٹی نے شہری دیہی کوٹہ نافذ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے مہاجروں کی جائیدادوں پر قبضہ کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ آپ سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکے ہیں، بس اعلان کرنا باقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر ہی سندھ کو تقسیم کردیا تھا۔

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی ضد سے کراچی متاثر ہو رہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے استفسار کیا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے کہ جہاں مینڈیٹ ہمارا ہے لیکن اختیار ان کا ہے؟انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت کراچی سندھ  کے حوالے کیا گیا؟

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں نئے صوبے بننے کی بات ہوسکتی ہے مگر سندھ میں نہیں ہو سکتی ہے۔

کمیٹی کا مینڈیٹ صرف کراچی کی صفائی تک محدود ہے، خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں آج ساتواں ضلع بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کو پال رہا ہے لیکن کراچی کو کوئی نہیں دیکھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں