مانسہرہ: بٹل بازار کی دکان میں آتشزدگی

مانسہرہ: بٹل بازار کی دکان میں آتشزدگی

مانسہرہ: بٹل بازار میں واقع دکان میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ نے قرب و جوار کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پاکپتن: ڈسٹرکٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی،60 مریض پھنس گئے

ہم نیوز کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دکان میں لگنے والی آگ نے قرب و جوار کی متعدد دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دکان میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور لگنے والی آگ پہ قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دکان میں آگ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے لگی ہے۔

کراچی میں آتشزدگی:50سے زائد باڑے جل گئے، درجنوں جانور جھلس کر ہلاک

ذرائع کے مطابق اس وقت چار فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ علاقہ پولیس سمیت امدادی اداروں کے رضاکار جائے وقوع پر موجود ہیں جب کہ بٹل بازار کے دکاندار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں