ایران پر معاشی پابندیاں برقرار رکھنے کیلیے امریکہ کا اقوام متحدہ سے رجوع

ایران پر معاشی پابندیاں برقرار رکھنے کیلیے امریکا کا اقوام متحدہ سے رجوع

نیو یارک: امریکہ نے ایران پر معاشی پابندیاں  برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ اقوام متحدہ (یو این) سے رجوع کرلیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر پابندیاں جاری رکھنے کی درخواست خود اقوام متحدہ میں جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ’امریکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا‘

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا اقوام متحدہ ایران سے پابندیاں نہ ہٹائے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے تمام مستقل اراکین نے امریکہ کی جانب سے جمع کرائے گئے بل کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مستقل اراکین نے ایران پر پابندیاں جاری رکھنے کے لیے امریکہ کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے اقدام کو غیرآئینی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران کے تیل سے بھرے چار جہاز پکڑ لیے

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ نے ایران پر عائد معاشی پابندیاں ختم کردی تھیں۔

چند روز قبل یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوزف بوریل نے کہا کہ امریکہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو چکا ہے، اس لیے تہران پر پابندیوں کے لیے اقوام متحدہ کا ‘سنیپ بیک میکانزم ‘استعمال نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل رکا نہیں، وزیر اعظم عمران خان

خیال رہے کہ سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی ناکامی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں