ملتان:کھدائی کے دوران خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی



ملتان: ملتان میں احاطہ کچہری میں نئی عدالتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے رہنے والے مال خانے سے خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی۔

ہم نیوز کے نمائندہ عادل نظامی کے مطابق جگہ کو سیل کرکے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احاطہ کچہری میں نئی عدالتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران 80 سال بند پڑے رہنے والے مال خانے سے خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے خزانے میں اشرفیاں ، بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ شامل ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد محکمہ آثار قدیمہ لاہور کی ٹیم اس جگہ کا معائنہ بھی کرے گی۔

ہم نیوز کی اطلاع کے مطابق80 سال پرانے مال خانے کی جگہ پر نئی عدالتوں کی تعمیر کیلئے کھدائی کا آغاز کیا گیا تو وہاں سے سونے کے سکے اور دیگرا اشیا بر آمد ہوئیں۔

معاملے کو فورا ضلعی جج کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے سول جج کو جگہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔ سول جج نے معائنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو وہاں تعینات کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی نگرانی میں کھدائی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا تاکہ نکلنے والے نوادرات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں