اداکارہ عتیقہ اوڈھو9 سال بعد شراب کیس میں بری


راولپنڈی: سول عدالت نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب برآمد ہونے کے کیس میں9 سال بعد باعزت بری کر دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو کےخلاف کوئی ثبوت نہیں انہیں بری کیا جاتا ہے۔ سول جج یاسر چوہدری نے فیصلہ سنایا۔

سول عدالت نے 9 سال 2 ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔

عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، اس مقدمے میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج تبدیل ہوئے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں