کراچی: کڈنی ہل پارک شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

کراچی: کڈنی ہل پارک شہریوں کے لیے کھول دیا گیا

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے ایک اور خوبصورت تفریحی مقام کڈنی ہل پارک مکمل تیاری کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

شہری پارک میں صبح 6 سے شام 7 بجے تک بغیر کسی انٹری فیس کے آ سکتے ہیں اور پارک کی اونچائی سے شہر کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ شہریوں کے لیے پارک میں طویل ترین جاگنگ ٹریک بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور

ہم نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ پارک کراچی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو دیا گیا اس سال کا بہترین تحفہ ہے۔

پارک میں قدرت کے دلکش نظارے بھی ہوں اس لیے ٹریک کے اطراف جنگل نما لگے درختوں سے پارک کی خوبصورتی کے حسن کو مزید نکھار دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے لاہور میں بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

62 ایکڑ پر محیط اس پارک میں 40 ہزار سے زائد درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔ طویل ترین جاگنگ ٹریک سے شہری مستفید ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں