ضلع کیماڑی سیاسی مفادات کیلیے بنانے کا تاثر غلط ہے، مرتضیٰ وہاب



کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ضلع کیماڑی سیایسی مفادات کے لیے بنایا گیا ہے۔ ضلع بلدیاتی انتخابات کے لیے بنایا گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اضلاع کا بننا کیسے کراچی کی تقسیم ہے؟ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ سندھ ہماری ماں ہے اس کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کا حکومتی فنڈز میں عطیات دینے پر اظہار تشکر

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تعصب میں لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی کے معاملات کو آفات بنادیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کراچی تباہ ہو گیا ہے، انتشار کیوں پھیلایا جاتا ہے؟ سندھ حکومت پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے، کراچی کی سب کو فکر ہے لاہور کی تباہی کسی کو نظر نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دوہرا معیار ہے، یہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے اور اختیارات کا رونا روتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت آئین و قانون کے مطابق کام کرتی ہے، لیاری کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی سندھ میں آگ اور خون کا کھیل شروع کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والے تعصب کا کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی اور تھر میں اسپتال بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، بلدیاتی انتخابات سے پہلے مردم شماری ہوگی۔


متعلقہ خبریں