پی آئی اے: کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے پہلے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی آئی اے: اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں تاریخی کمی

ہم نیوز نے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد اورلاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں مزید کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد اورلاہور کا یکطرفہ کرایہ سات ہزار 879 روپے مقررکیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس ٹکٹ کے حامل افراد کو اپنے ہمراہ صرف دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

پی آئی اے: جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 28 ملازمین فارغ

ہم نیوز کے مطابق ایسے تمام مسافر جو اپنے ہمراہ مزید سامان بھی لے جانے کے خواہش مند ہوں گے انہیں یکطرفہ کرائے کی مد میں آٹھ ہزار 543 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ مسافر جو آٹھ ہزار 543 روپے کا ٹکٹ خریدیں گے انہیں اپنے ہمراہ 35 کلو تک سامان لے جانے کی سہولت دی جائے گی۔

پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کی جانے والی کمی کا اطلاق غیر معینہ مدت تک کے لیے ہو گا۔


متعلقہ خبریں