ای سی سی: درآمدی چینی پر ٹیکسز میں کمی کی منظوری

Hamad Azhar

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے درآمدی چینی پر ٹیکسز میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی سی اجلاس: نیاپاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی کیلئے مارک اپ سبسڈی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق اس فیصلے سے نجی شعبے کو چینی کی درآمد میں سہولت مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیے جانے والے فیصلے سے چینی کے ملکی ذخائر اور دستیابی میں بھی بہتری آئے گی۔

سینیٹ: حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس تین سے صفر اور ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 0.25 فیصد مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکسزمیں کمی محدود مدت اور چینی کی درآمد کی مخصوص مقدار کے لیے ہوگی۔

ای سی سی اجلاس:گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہا ہے کہ ٹی سی پی کو ایک ہفتے میں ٹینڈرز اور دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں