انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 قومی کھلاڑی شارٹ لسٹ


لندن:انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 17 قومی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، حیدر علی اور شاداب خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ آل راؤنڈر عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انگلینڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے، جب کہ ڈیوڈ مالان اور کرس جورڈن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹرو، ٹام بینٹن، سیم بیلنگز، ٹام کرن، جو ڈینلی، لوئس گریگری، کرس جورڈن شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ثاقب محمود، ڈیوڈ میلن، عادل رشید، جیسن رؤے، ڈیوڈ ویلی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ اولڈ ٹریفڈ میں 28 اگست، دوسرا میچ 30 اگست جب کہ تیسرا اور آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں