چینی صدر نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دیدیا

چین پوری دنیا کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا،صدر شی جن پنگ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دے دیا ہے۔

پاکستان اور چین، چیلنجز سے نمٹنے کیلیے متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر متفق

ہم نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک پر پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان کامیاب مکالمے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیر و ترقی نے مشترکہ مستقبل کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی اس وقت دو روزہ اہم دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں ان کی اپنے ہم منصب سمیت دیگر چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان اور چین صحت کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دیں گے

مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک درپیش چیلنجز سے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے نمٹیں گے۔


متعلقہ خبریں