سام سانگ کا پاکستان میں اسمبلی پلانٹ لگانے پر سنجیدگی سے غور


اسلام آباد: معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں اپنا پلانٹ لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ حال ہی میں متعارف کرائی گئی موبائل پالیسی اور ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کی وجہ سے پاکستان میں اسمارٹ فونز کی پروڈکشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سام سنگ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہا ہے اور  پاکستان میں اپنے اسمارٹ فون اسمبلنگ پلانٹ کے قیام پر سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں