پی سی بی کا زمبابوے سیریز کے فوری بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے پر غور


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے بقیہ میچز کی پلاننگ شروع کر دی۔ 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے زمبابوے سیریز کے فوری بعد پی ایس ایل کے بقیہ 4 میچز کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز نومبر کے دوسرے ہفتے میں کرائے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو پہلے بھی نومبر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

پی ایس ایل 6: پشاور کو بطور پانچواں وینیو شامل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی ترجمان  نے بتایا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کی اکتوبر میں 3 ٹی 20 اور ایک ون ڈے کیلئے پاکستان آمد متوقع ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ٹیم کی آمد کے موقع پر اچھا ماحول بن جائیگا، اس اسناءمیں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد بہترین موقع ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے فرنچائز مالکان سے رابطے میں ہے، جلدی نہیں کرنا چاہتے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کریں گے۔


متعلقہ خبریں