کراچی: پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو پانی کی فراہمی متاثر


کراچی: شہر قائد میں جہاں ایک جانب ہونے والی بارش نے شہریوں کو سخت تکلیف میں مبتلا کردیا ہے تو وہیں دوسری جانب وہ اب قلت آب کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔

کراچی کی سڑکوں سے چار گھنٹوں میں پانی ختم ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ضروری مشینری و عملہ بھیج رہے ہیں۔

کراچی ڈوب گیا، بلاول نکل کر دیکھیں شہر کا کیا حال ہوا ہے؟ خرم شیر زمان

ہم نیوز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ امید ہے کہ کل دوپہر تک پھٹنے والی پائپ لائن کی مرمت مکمل ہو جائے گی جس کے بعد پانی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں