سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹے کیلیے بند

CNG

مہنگے پٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری


کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 190ایم ایم سی ایف گیس فراہم کی جارہی ہے، کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں بھی انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔ مختلف گیس فیلڈز سے موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی  48 گھنٹوں کے لیے معطل ہو گئی تھی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی این جی سیکٹر کو ایس ایم ای ریلیف پیکیج میں شامل کرنے کا مطالبہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں 640 سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی جسے 48 گھنٹوں بعد بحال کیا گیا تھا۔

سی این جی اسٹیشنز پر کام کرنے والے افراد نے ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ایک دن اسٹیشن کی بندش سے نہ صرف کام بند ہو جاتا ہے بلکہ ان کی تنخواہ میں کٹوتی بھی ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں