معروف ادیب اور افسانہ نگار اشفاق احمد کا 95واں یوم پیدائش آج

معروف ادیب اور افسانہ نگار اشفاق احمد کا 95واں یوم پیدائش آج

لاہور: بیسویں صدی کے معروف ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور داستان گو اشفاق احمد کی آج 95ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

ادب کے اس درخشندہ ستارے کا خلاء اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی ادبی حلقوں میں پُر نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی 40 ویں برسی آج منائی جا رہی

اردو ادب کے شاہکار گڈریا کے خالق، ریڈیو پروگرام تلقین شاہ کے براڈ کاسٹر، ذومعنی گفتگو اور طرز مزاح سے سننے والوں کو نصیحتیں کرنے والے اشفاق احمد کا آج 95واں یوم پیدائش ہے۔

اشفاق احمد کا شمار ان ادیبوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ادب کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا اور ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔

اشفاق احمد کے صاحبزادے اثیر احمد خان ان کے ساتھ گزرے لمحات کو زندگی کا سرمایہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہنشاہ غزل مہدی حسن کا 93 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اثیر احمد خان کا کہنا تھا کہ اشفاق احمد انتہائی شفیق باپ تھے، ان کی تربیت نے ہمیں زندگی میں مقام دلایا۔

معروف ادیب ریڈیو پر تلقین شاہ کے نام سے مزاح مزاح میں سماج کی خرابیوں پر ضرب لگاتے تو سامعین مسحور ہو جاتے، پی ٹی وی پر بہترین قصہ گوئی کے باعث ان کا پروگرام زاویہ ناطرین میں بے حد مقبول ہوا۔

اسی کی دہائی میں اشفاق احمد نے وفاقی وزارت تعلیم کے مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیے۔

اشفاق احمد کی تصانیف میں ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، سفر در سفر، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی جیسے بہترین شاہکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نامور ادیب قدرت اللہ شہاب کی 34ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اشفاق احمد تو رخصت ہو گئے لیکن ان کی تحریریں آج بھی انہیں لافانی رکھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں