چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سے ملاقات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے سی پیک پر کام تیز کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کا دورہ چین: سی پیک کی جلد تکمیل پر بات چیت ہو گی

انہوں نے تحریر کیا کہ چینی سفیر نے سی پیک پر خصوصی توجہ دینے پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

ملاقات میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

عاصم سلیم باجوہ نے پیغام میں لکھا کہ چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں میں تیزی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دیدیا

ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ چینی سفیر نے دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لانے کے لیے اپنے عزم کو بھی دہرایا۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین، چیلنجز سے نمٹنے کیلیے متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر متفق

ہم نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک پر پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان کامیاب مکالمے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیر و ترقی نے مشترکہ مستقبل کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔


متعلقہ خبریں