بارہویں لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا آغاز

بارہویں لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا آغاز

لاہور: ننھے فلم سازوں کے میلے بارہویں لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔

بچوں کی تعلیم و تربیت اور معیاری تفریح کے لیے لاہور انٹرنیشنل چلڈرن فیسٹیول کے بارہویں سالانہ ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کی نجی یونیورسٹی میں گوگل فیسٹیول کا انعقاد

دنیا بھر سے ننھے فلم سازوں کی تخلیق کردہ فلمیں فیسیول میں شامل کی جا رہی ہیں، ساٹھ روزہ دورانیہ پر محیط رنگا رنگ سالانہ ایڈیشن میں چوبیس ممالک کی سولہ مختلف زبانوں پر مشتمل ایک سو اٹھاون فلمیں دکھائی جائیں گی۔

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فوزیہ سعید نے فیسٹیول کے آن لائن افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول بچوں کیلے بے حد ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: قلعہ سیف اللہ میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران فوزیہ سعید نے مزید کہا کہ ہماری نرسریز میں قحط ہو گا تو ہم آگے سبزہ نہیں اگا سکیں گے،  ایسے فیسٹیول اور اقدامات بہت قیمتی ہوتے ہیں۔

فیسٹیول میں شامل فلموں کو پروفیشنل فلم میکرز کے ساتھ ساتھ نوجوان طلبا و طالبات نے بنایا ہے۔ ان میں شارٹ فلم، اینی میشن، لائیو ایکشن اور دستاویزی فلموں سمیت دیگر موضوعات کی حامل فکر انگیز کہانیاں شامل ہیں۔ جیوری مبران میں بھی کچھ بچے شامل ہیں۔

جیوری میں شامل بچی عائشہ نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ اس سال کے فلم فیسٹیول کی جیوری میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولس میوزک فیسٹیول کی تصاویری جھلکیاں

ساٹھ روزہ چلڈرن فلم فیسٹیول کی تمام فلمیں اسٹارز پلے پر آن لائن دکھائی جائیں گی جو اکیس نومبر تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں