ن لیگ کو منی لانڈرنگ کے نام پر خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، مریم اورنگزیب



اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت ان کے ترجمان مسلسل ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کی جا رہی ہے، یہ لوگ عوام کو بیوقوف بنا کر این آراو، این آراو کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نےکرپشن سے متعلق جھوٹ بولا،عدالت میں کہتے ہیں کہ کرپشن کے ثبوت نہیں، 2 سال میں ایک منصوبےمیں کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف قانون کی آڑ میں لوگوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنا چاہتے تھے، ان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ فیٹف ڈرافٹ میں کیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیٹف قانون سازی کو وزیراعظم سیاست کی نذر کر رہے ہیں، حکومت فیٹف قانون کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

نواز شریف کے مفرور ہونے سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کر دیا، شہزاد اکبر

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان گرے لسٹ میں ہی رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو منی لانڈرنگ کے نام پر خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، کاغذ لہرانے سے منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوتی، نوازشریف، شہبازشریف نےمنی لانڈرنگ کی توثبوت کیوں نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان جھوٹ بولنا بند کریں، نوازشریف پنجاب حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔


متعلقہ خبریں