ایران پر پابندیاں: سلامتی کونسل کے بیشتر ارکان امریکی مطالبے کے مخالف


نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر ارکان نے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی امریکی مطالبے کی مخالفت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں خط پیش کیا تھا جس میں ایران پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے معاملے پر امریکا کو تنہائی کا سامنا ہے کیونکہ سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 13 نے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی مخالفت کی ہے۔

ایران پر معاشی پابندیاں برقرار رکھنے کیلیے امریکہ کا اقوام متحدہ سے رجوع

سلامتی کے کونسل کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ جس نیو کلیئر ڈیل سے امریکا دو سال قبل دستبردار ہوچکا ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے واشنگٹن کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔

امریکا کے اہم اتحادی برطانیہ سمیت فرانس، جرمنی، بیلجیئم، چین، روس، ویتنام، نائجر، جنوبی افریقا، انڈونیشیا اور تنزانیہ نے بھی امریکی اقدام کی مخالفت میں جوابی خط لکھا ہے۔


متعلقہ خبریں