سندھ: کورونا سے ایک شخص جاں بحق، 274 متاثر

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 1 شخص جاں بحق جب کہ عالمی وبا سے مزید 274 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار965 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2 ہزار 358 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 110 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 460 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے617 نئے کیسز رپورٹ

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 223 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک جب کہ 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم  ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں