مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی دہشت گردی، 5نوجوان شہید

سری نگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں 1 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری جوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کےنام پر3نوجوان شہید

یاد رہے کہ 20 اگست کو بھی بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2 نوجوانوں کو ہندواڑہ کے علاقے کرالگنڈ میں شہید کیا گیا۔ 

قابض  بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے مولو میں بھی نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کو شہید کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں جعلی مقابلہ، 3 مزدور شہید

اس سے قبل بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے کے دوران 3 مزدوروں کو شہید کر دیا تھا۔

تینوں مزدوروں کو بھارتی فورسز کی جانب سے 18 جولائی کو جعلی مقابلے میں شہید کر کے تدفین کر دی گئی تھی جو کام کی تلاش میں سرینگر گئے تھے۔

قابض بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دی اور شہید ہونے والے تینوں مزدوروں کے اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں