خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 118 کیسز رپورٹ


پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 1248 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں وبا سے مزید 118 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا میں  کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار720 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

سندھ: کورونا سے ایک شخص جاں بحق، 274 متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم  ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں