بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر نئی پابندیاں لگانے کی خبریں غلط ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر نئی پابندیاں لگانے کی خبریں غلط ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے افراد کی موجودگی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں حقائق کےمنافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 اگست کو اقوام متحدہ کی طالبان، داعش پر پابندیوں کی فہرست کا نوٹیفکیشن جاری کیا جن میں ان تنظیموں کےنام ہیں جن پر اقوام متحدہ کی طرف سے پابندی عائد ہے۔

بھارت کو آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکامی ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی طرف سے نوٹی فکیشن کا اجرا معمول کی کارروائی ہے، وزارت خارجہ ماضی میں بھی ایسے نوٹی فکیشن جاری کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے داعش ،القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد دہشت گرد عناصر پر پابندیاں عائد کی تھی۔

القاعدہ ، داعش اور طالبان سے متعلق دو نوٹیفکیشن کا 18 اگست 2020کو اجرا کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالعدم تنظیموں، دہشت گرد عناصر کے تمام اثاثے، کھاتے فلفور منجمد کرنے کا حکم دیا گیا اور اس اقدام کے تحت پاکستان میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات ضبط کر لیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں، افراد پر ہتھیاروں کے حصول،  بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی اور  بیرون ملک سفر پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں