کورونا وائرس: دنیا میں 2 کروڑ 34 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 8 لاکھ 8 ہزار 987 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 کروڑ 34 لاکھ ایک ہزار 3 متاثر ہوئے۔

ایک کروڑ 59 لاکھ 35 ہزار 608 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں سامنے آئے جہاں 58 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 851 افراد ہلاک ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35 لاکھ 82 ہزار 698 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 14 ہزار 277 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد 56 ہزار 875 ہے۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 56 ہزار 749 افراد متاثر اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 383 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12  ہزار 987 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 60 ہزار 254 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 59 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66 لاکھ 64 ہزار820 ہے۔


متعلقہ خبریں