دی لیجنڈ آف مولا جٹ کب ریلیز ہوگی؟


بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے میکرز نے نئی تاریخ بتانے سے انکار کردیا ہے۔

لاشاری فلمز کے بینر تلے تیار کی گئی فلم کے پروڈیوسرعمارہ حکمت ہیں جبکہ اسکرپٹ ناصر ادیب نے تحریر کیا ہے۔

دسمبر 2018 میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تو اسے چند ہی گھنٹوں میں بے پناہ مقبولیت ملی تھی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ بجٹ کے لحاظ سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہے اور اس کی ریلیز گزشتہ دو سال سے تاخیر کا شکار ہے۔

سنہ1979 میں ریلز ہونے والی پنجابی فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے2017 بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

سرور بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف درج کرائے جانے والے مقدمات واپس لیے جائیں تو’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کیخلاف کاپی رائٹ کا کیس واپس لے سکتا ہوں۔

فلم میکرز نے گزشتہ عید الفطر اور اس سے قبل 2018 میں بھی’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کا اعلان کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم سنیما گھر کی زینت نہیں بن سکی۔

’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔


متعلقہ خبریں