نوازشریف کے متعلق حکومت پنجاب سے پوچھیں، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت، یاسمین راشد اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست دی نوازشریف کوباہر جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کہ بے روزگار عوام، تباہ حال معیشت، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے؟ قومی ترقی 5.8 سے منفی 0.4کیسے ہوئی؟  چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ عوام پی ٹی آئی کے جھوٹ، کرپشن اور دھوکے کی سزا کاٹ کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرائے  کے ترجمان  ٹویٹس کے بجائے  تباہ حال  معیشت سے متعلق  بتائیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن  مریم  اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نواز شریف کو بیرون ملک نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے خود نواز شریف کو بھیجا تھا اب ہم کیسے بلوائیں۔ یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کی تشکیل ہوئی۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان کو حوالگی سے متعلق برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔

نوازشریف کی حوالگی کیلئے خط لکھنے کی خبر سامنے آنے کے بعد حکومت اور ن لیگی ترجمان کی جانب سے بیانات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کوعلاج کے لیے چار ہفتے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ نواز شریف کی حیثیت ایک مفرور اور سزا یافتہ شخص کی ہے اور انہیں واپس لانے کیلئے تمام طریقے اختیار کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں