کراچی کو تقسیم کر کے پورے شہر کو تباہ کردیا گیا،، وسیم اختر

وفاق اور سندھ کراچی کے ساتھ سنجیدہ نہیں، میئر کراچی وسیم اختر

فوٹو: فائل


کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو صرف پیسے بنانے کا شوق ہے، انہوں نے ملیر، کورنگی کو ڈسٹرکٹ بنایا جا کر اُن کا حال دیکھیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیوریج کا نظام تباہ ہو چکا ہے اس ٹھیک اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو تقسیم کرکے پورے شہر کو تباہ کردیا گیا، کیا ضلع بنانے سے پہلے عوام سے پوچھا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وسائل دیے جاتے تو کام بھی کرتے،  فنڈز بہت مشکل سے ریلیز ہوتے ہیں،  فنڈز کی منظوری کے بعد بھی محنت کرنا پڑتی ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیسہ ریلیز کیا لیکن تاخیر سے کیا، بلدیہ کا وقت پورا ہونے جا رہا ہے مگر ایم کیو ایم موجود رہے گی، جتنے وسائل ہیں ان میں رہ کر کام کریں گے۔

موجودہ اختیارات کے ساتھ کوئی میئر کراچی کا حال درست نہیں کرسکتا،وسیم اختر

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میئر کراچی وسیم اختر نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ اختیارات کے ساتھ کوئی بھی میئر کراچی کا حال درست نہیں کرسکتا ہے۔

کراچی کے مسائل بغیر فنڈز کے حل نہیں ہو سکتے، میئر کراچی

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال سے کہہ رہا ہوں کہ کراچی کا 70 فیصد وفاق کے پاس ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے پاس صرف کراچی کا دس فیصد کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بات کو گزشتہ روز حکومت سندھ نے سچ ثابت کردیا ہے۔

کراچی کو ایک طرف رکھیں تو دیکھتا ہوں کہ سندھ کیسے چلتا ہے؟ وسیم اختر کا چیلنج

میئرکراچی وسیم اخترنے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کراچی کے لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں وہ کہاں جاتا ہے؟

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی نے کہا کہ آج تجاوزات کے حوالے سے مجھے بلایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کام ہوئے ہیں ان کی رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں