منی لانڈرنگ کی سزا پانچ سے بڑھا کر دس سال کی جا رہی ہے، شہزاد اکبر

منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے، کوئی کیس نہیں، نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم  پر قوم کو گمراہ کیا ہے۔

نواز شریف کے مفرور ہونے سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کر دیا، شہزاد اکبر

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ احسن اقبال جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں ںے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کو ترمیم سےمتعلق پتہ نہیں ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے واضح طور پر کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی سزا پانچ سے بڑھا کر دس سال کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ پر جرمانے میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف کیخلاف جو شواہد ہیں ان سے بچنا آسان نہیں، شہزاد اکبر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تفتیش پراپوزیشن کواعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سے نیب کو نکال دیا جائے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ ہے وہ این آراو جو مانگ رہے ہیں لیکن وہ کسی صورت نہیں ملے گا۔


وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم فیٹف سفارشات کے مطابق ہیں۔

پنجاب میں ن لیگ سے حق چھینا گیا ہے، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق شہزاد اکبرنے واضح کیا ہے کہ قوانین میں اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق خامیاں دورکی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں