کیلفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو


نیویارک: امریکی ریاست کیلفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے جب کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگ کو آفت قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت چودہ ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم اس کی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 585 مقامات پر لگی  آگ سے اب تک دس لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر اگے جنگلات تباہ ہو چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنی والی آگ سے تقریباً 50 کروڑ سے زائد جانور ہلاک

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں  آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنی والی آگ سے تقریباً 50 کروڑ سے زائد جانور ہلاک  جبکہ اس خطے میں موجود جانوروں کی کئی اقسام صف ہستی سے مٹ جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے لے کر جنوری تک 48 کروڑ ممالیہ جانور، پرندے اور رینگنے والے جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں