اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری مکمل کر لی

انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے آئے تھے، ہارنے کا افسوس ہے۔ اظہر علی

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ساوَتھمپٹن ٹیسٹ میں اپنی سنچری مکمل کرلی ہے۔ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ 17 ویں سنچری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں چھ ہزار رنز بھی مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل جوفر آرچر کی گیند پر چوکا لگا کر عبور کیا۔

اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے والے 5 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان 118 میچوں 10099 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

سابق کپتان جاوید میانداد، انضمام الحق اور محمد یوسف 8832، 8830، اور 7530 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی فہرست میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ جاری ہے۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں زیک کراولی کی ڈبل سنچری اور بٹلر کی سنچری کی بدولت 583 رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کر دی۔


متعلقہ خبریں