منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے۔

شراب لائسنس کے معاملے پر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،وزیراعلیٰ پنجاب

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے لیے مثبت کام کرنے پر توجہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا معیار صرف اور صرف میرٹ و شفافیت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حالات میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اراکین اسمبلی کے جائز کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ دفتر کے دروازے تمام عوامی نمائندوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

نیب پیشی سے قبل عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

انہوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو میں کہا تھا کہ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے پنجاب کی ترقی کے سفرکو آگے بڑھا رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا تھا۔

پنجاب میں آٹا مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے وفد سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہماری حکومت نےعوام کے بنیادی مسائل کے حل پرتوجہ مرکوزکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں