سبی: مسافر ویگن اور مزدا کے درمیان تصادم ، 11 افراد جاں بحق


سبی: بلوچستان کے ضلع سبی کےعلاقے مٹھڑی کے قریب مسافر ویگن اور مزدا کے درمیان تصادم کے باعث گیارہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق تیز رفتاری کی وجہ سے مسافر ویگن اور مزدا کی آپس میں ٹکر ہوئی۔  حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سات زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لورالائی میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

یاد رہے 15 اگست کو  بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی جی خان روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھی۔

ریسکیو اور پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو سول اسپتال لورالائی منتقل کیا گیا جب کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔


متعلقہ خبریں