سندھ اسمبلی: کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا

سندھ اسمبلی اجلاس پھر ملتوی: سندھ میں ہمیشہ گنگا الٹی بہتی ہے، خرم شیر زمان

کراچی: سندھ اسمبلی کے کل منعقد ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری ہو گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کی ایگزیکٹیو پاور کسی کیساتھ شیئر نہیں ہو گی، وزیر اعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کل بلائے جانے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے بلائے جانے والے اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے تبدیل کیے گئے وقت کے تحت اب اجلاس کل صبح 12 بجے منعقد ہو گا۔

سندھ اسمبلی: حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تندوتیز جملوں کا تبادلہ

اس سے قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس دو پہر دو بجے بلایا گیا تھا جو اب تبدیل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں