افغان طالبان کا وفد پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا


اسلام آباد: افغان طالبان کا اعلیٰ سطحی وفد آج پاکستان کے دورے پر پہنچ گیا۔ افغان طالبان کے وفد کو دورے کی دعوت وزارت خارجہ نے دی تھی۔

افغان طالبان کا وفد دوحا سے پرواز کیو آر 632 کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان طالبان کا وفد وزارت خارجہ کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کا وفد افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کرے گا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک ہفتے قبل افغانستان کے حوالے سے کہا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں۔

افغان امن عمل: فریقین معمولی نوعیت کے امور کا حل یقینی بنائیں، شاہ محمود

ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل سے متعلق کامیابی، اجتماعی کاوش کے باعث ملی ہے اور موجودہ صورتحال تک آئی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان فریقین مزید تعطل کے بغیر وسیع ترمذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔

روزانہ دو سو مال بردار ٹرک افغانستان بھیجے جائیں گے، ارباب شہزاد

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ یہ تاریخی موقع ہے اور ہرممکن اندازمیں اس سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے زور دے کرکہا تھا کہ اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں