جب بھی موقع ملتا ہے پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، محمد رضوان

جب بھی موقع ملتا ہے پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، محمد رضوان

ساؤتھمپٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ مجھے جب بھی موقع ملتا ہے پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 75 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد مشکل وقت میں نصف سنچری کی ہے۔

محمدرضوان نے کہا کہ کپتان اظہرعلی نے مشکل کنڈیشن میں بہترین بیٹنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح بھائی اور یونس بھائی تجربہ کار کوچز ہیں۔

اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری مکمل کر لی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ دونوں تجربہ کار کوچز سے سب کھلاڑیوں کو مدد مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ بہترین طریقے سے کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں صرف محنت کرنا ہے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں گرین کیپ کی پوزیشن بہترہے، محمد رضوان

ہم نیوز کے مطابق محمد رضوان نے کہا کہ 24 پر چار کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم نے بہترین کم بیک کیا۔


متعلقہ خبریں