ایف بی آر کو حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم


اسلام آباد: وزیراعظم آفس کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو 556حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پرحل کیا جائےاور چیئرمین آیف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کروائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے10 افسران کی کارکردگی رپورٹ دیکھ کر اظہار نارضگی کیا اور انہیں تنبیہ بھی کی ہے۔

وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر کے افسران کی کارکردگی رپورٹ موصول ہوئی جس کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی اور10افسران کو ناقص کارکردگی پرتنبیہ کی گئی ہے۔

ممبرکسٹم پالیسی، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس، چیف کولیکٹر بلوچستان، چیف کمشنر آئی آر کراچی، چیف کولیکٹر اسلام آباد، ڈی جی کسٹم کراچی، ممبر کسٹم آپریشن اور چیف کمشنر آئی آر فیصل آباد کو  لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔

ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو پرفارمنس بہتر بنانے بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بصورت دیگر کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

افسران کو ہدایت کی گئی ہے وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات حل کی جائیں۔ شہریوں کے مسائل کے تسلی بخش حل نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو پیش کی گئین رپورٹ کے مطابق بہتر کارکردگی دکھانےوالے افسران کی تعریف بھی کی گئی ہے۔ ممبرآئی ٹی، چیف منیجمنٹ آئی آر، چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں