پنجاب: اغوا، قتل اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ

Punjab Govt

لاہور: پنجاب میں  اغوا، قتل اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں روزانہ پنتیس افراد اغوا، گیارہ قتل اور نو خواتین زیادتی کا شکار ہوتی ہیں۔

صوبے میں پہلے چھ ماہ کے دوران 6ہزار چارسواڑتالیس افراد اغوا ہوئے ہیں۔ صوبے میں روزانہ 35افرادکے اغوا کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں روزانہ 11 افراد قتل، 9 خواتین ،3 بچے زیادتی کا شکارہوتے ہیں۔ صوبے میں یکم جنوری  سے 30 جون  تک 6ہزار 448 افراد اغوا ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری سے تیس جون کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد قتل ہوئے اور ایک ہزار 5 سو سے زائد خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 6 سو 70 سے زائد بچوں سے زیادتی کے واقعات رجسٹرڈ ہوئے۔ 

ہم نیوز کے رابطہ کرنے پر ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے۔ جرائم کی شرح میں کمی کےلیے آئی جی پنجاب کرائم میٹنگز کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں