کابل پھر دہماکوں کی زد میں: 14افراد جاں بحق


کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دہماکوں سے فوج اور پولیس کے 14 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

کابل میں بم دہماکے اس وقت کئے گئے جب گزشتہ روز ہونے والے بم دہماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔

گزشتہ روز کے بم دہماکے میں ووٹرز رجسٹریشن دفتر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 57 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دولت اسلامیہ نے گزشتہ روز کے بم دہماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کے دن پہلا حملہ ایک فوجی یونٹ پر کیا گیا جس میں نو اہلکار جاں بحق ہوئے۔

دوسرے حملے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا جس میں پانچ اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

افغان صوبے بادغیس کے ترجمان شرف الدین ماجدی نے 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بم دہماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں