وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی فیڈرروٹ سروس کا افتتاح کر دیا

کورونا: بی آر ٹی سروس 25 اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی، ترجمان

فوٹو: فائل


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بی آر ٹی فیڈر روٹ سروس کا افتتاح کر دیا۔

اس ضمن میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تین فیڈرروٹ سروس کا افتتاح کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی سے پشاور کے لوگ خوش ہیں، اس کے روٹ میں 9 انڈر پاسز بھی آتے ہیں جب کہ 27 کلومیٹر میں سے 11 کلومیٹرایلویٹڈ ٹریک بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ تمام قریبی علاقے اس منصوبےسے مستفید ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کردیا

یاد رہے کہ 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے اس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔ اس منصوبے پر میرے کچھ تحفظات تھے۔ پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بی آر ٹی پر میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے ٹکٹ کے 10 روپے ہر عام آدمی دے سکتا ہے۔ عام آدمی کے لیے یہ منصوبہ بہت بڑی نعمت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے سسٹم سے بہتری آتی ہے۔ بی آر ٹی کی ہائبرڈ بسوں سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔


متعلقہ خبریں